40

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8 لاکھ روپے مالی امداد دے گی۔ اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز سے ریلیف کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اور میں خود بھی جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں