21

کینیڈا،گھربیٹھے ٹافیاں کھائیں اور سالانہ 78 ہزار ڈالر پائیں

ٹورونٹو(نیوزمارٹ ڈیسک) کینیڈا میں ٹافی اور کینڈی بنانے والی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اپنے میٹھی سوغات کا ذائقہ چکھنے والے ایک ماہر کی ضرورت ہے جس کی سالانہ تنخواہ 78 ہزار ڈالر دی جائے گی۔اس طرح گھر بیٹھے منہ میٹھا کرتے رہیں اور ساتھ میں کروڑ روپے سے زائد کی تنخواہ بھی پائیں۔ کمپنی کے مطابق یہ ملازمت گھر بیٹھے کی جاسکتی ہے۔ بس آپ میں اچھی چاکلیٹ، گمیز، چپٹے لالی پاپ اور ٹافیاں کھانے کی رغبت ہونی چاہیے اور ذائقے کا احساس بھی ہو تو کیا بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں