12

جب فنڈ لیے اس وقت قانونا جائز‘ شیطان کے چیلے” ناک آؤٹ“ کرنا چاہتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے اراکین اسمبلی رکاوٹوں اور راستے میں بچھائی گئیں تاریں ہٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے باہر احتجاج کے لیے پہنچے اور یادداشت جمع کرانے کے بعد منتشر ہوگئے۔الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے لیے پہنچنے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی میں سینیٹر فیصل جاوید خان، فواد چوہدری، پرویز خٹک، اسد عمر، اعظم سواتی، شبلی فراز اور کنول شوزب اور دیگر شامل تھے۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے دفتر کی طرف مارچ کے دوران ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، جن میں درج تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا استعفیٰ دے دیں، چند بینرز پر ‘جانب دار الیکشن کمشنر نامنظور’ اور ‘الیکشن کمیشن، مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے ساتھ ملا ہوا ہے’ درج تھا۔اس سے قبل پی ٹی آئی اراکین کو الیکشن کمیشن کے دروازے پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے روکا تھا جبکہ پولیس کے ساتھ اراکین کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں