19

ملک میں کورونا سے مزید 2 مریض جاں بحق، شرح 3.60 فی صد ریکارڈ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد انتقال کرگئے جب کہ 164 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20ہزار 854 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 750 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.60 فی صد ریکارڈ کی گئی۔مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2214 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، اور شرح 1.52 فی صد ریکارڈ ہوئی جب کہ کوئٹہ میں 266 کیسز میں سے 4 کیسز مثبت آنے سے شرح 1.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں