9

آئی ایم ایف پروگرام،آرمی چیف کا سعودیہ اور یو اے ای حکام سے رابطہ

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس رابطے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ملکوں سے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گفتگو کی جبکہ حکام نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اس رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کے حوالے سے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کے لیے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کے لئے آئی ایم ایف پر دباﺅڈالنے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں