12

الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات روک دیئے

لاہور (اے ایف بی)الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔مسلم لیگ ق انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ ، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 4 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے پارٹی انتخابات روک دیئے۔ مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات 10 اگست کو شیڈول تھے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے بطور پارٹی سربراہ انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں