12

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس:پولیس نے پی ٹی آئی رہنماں کو بیگناہ قرار دیدیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماں نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے متعلق اپنے خلاف قائم مقدمات میں پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد عبوری ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کی بنیاد پر واپس لی گئیں۔برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے تحریک انصاف کے تمام رہنماں کو 4 مقدمات میں بے گناہ قرار دیا ہے۔ سیاسی رہنماں پر دہشت گردی کی دفعات عائد کرنا آئین اور جمہوریت کی خلاف ورزی تھی۔ دہشت گردی کا قانون دہشت گردوں کے لیے بنایا گیا تھا، سیاسی رہنماں کے لیے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں