7

رحمان آباد سٹیشن پر میٹرو بس میں آتشزدگی‘ مسافر محفوظ رہے

راولپنڈی ( نیوزمارٹ ڈیسک)رحمان آباد میٹرو سٹیشن پر میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھنے سے اندرونی طور پر بس مکمل طور پر جل گئی تاہم بس سٹیشن پر پہنچ جانے کی وجہ سے تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے میٹرو انتظامیہ نے رحمان آباد سٹیشن فوری طور خالی کرالیا جبکہ ٹریک پر بسوں کی امدورفت بھی روک دی گئی آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری کاروائی کر کے اگ پر قابو پا لیا اس دوران میٹرو بس کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا۔تاہم ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی رحمان آباد سٹیشن پر پہنچادی مسافروں کے نیچے اترتے ہی آگ نے گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا جس سے رحمان آباد سٹیشن کو بھی جزوی نقصان پہنچا یا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں