7

پی ٹی وی گلگت کے سیکورٹی گارڈز کیساتھ ظلم ،تنخواہ صرف 15ہزار ،ڈیوٹی 24گھنٹے

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان ٹیلی وژن گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹی دینے والے سیکورٹی گارڈز کے ساتھ سیکورٹی کمپنی نے ظلم کی انتہا کر دی کئی سال سے سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی دے رہے ہیں اور سیکورٹی کمپنی صرف 15 ہزار روپے مہینے کی تنخواہ دے رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے باقاعدہ طور پر بل پاس کر لیا ہے کہ تمام اداروں میں ڈیوٹی دینے والوں کی تنخواہ کم سے کم 25 ہزار روپے ہونا چاہیے۔ سیکورٹی کمپنی کی جبر سے تنگ پاکستان ٹیلی ویڑن گلگت بلتستان میں ڈیوٹی دینے والے سیکورٹی گارڈز کے گھروں کے چولہے بند ہونے لگے ہیں۔ اس حوالے ست سیکورٹی گارڈز کا کہنا ہے اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو عدالت سے رجوع کرینگے اور اعلیٰ عدالت سے انصاف کی درخواست کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں