10

چیف سیکرٹر کی میٹرک امتحان میں ٹاپ کرنیوالی طالبات سے ملاقات

گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے گلگت کی ہونہار بیٹی نور فاطمہ کو فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحان میں گلگت بلتستان بھر میں پہلی حاصل کرنے پر انکے گھر جاکر مبارکباد دی اور تحائف پیش کئے۔ چیف سیکرٹری نے طالبہ کو گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لئے عا کی اور تعلیمی میدان میں مزید محنت کرنے پر زور دیا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی بقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر اسٹنٹ پروفیسر پروفیسر فضل اور اسکی پوری فیملی نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے تعلیم دوست اقدامات کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں