16

یوم شہدائے پولیس پر خصوصی تقریبات‘ آئی جی نے یاد گار پر پھول چڑھائے‘فاتحہ خوانی

گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک) یوم شہداءپولیس شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان پولیس نے بھی یومِ شہداء بھر پور طریقے سے منایا۔ سی پی او میں قائم یادگار شہداءپر آئی جی پی محمد سعید وزیر نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ سی پی او کانفرنس ہال میں قرآن خوانی ہوئی جس میں آئی جی پی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر سمیت دیگر آفیسران اور سی پی او سٹاف نے شرکت کی ۔قرآن خوانی کے آخر میں شہدا کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جب تک سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے ان کی یادیں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ ہیں اور سورج وہ دن نہ دیکھے جب سبز ہلالی پرچم بلند نہ ہو۔ہنزہ، چلاس، دیامر ( بیورو رپورٹ )یوم شہداء پولیس کے موقع پر ضلع ہنزہ کے تمام تھانہ جات میں شہداء پولیس ہنزہ کے ایثال ثواب و بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی اور فاتح خوانی کی گئی۔اس موقع پر ایس پی ہنزہ کی ہدایت پر تھانہ جات میں خصوصی شہداءپولیس ہنزہ کےلئے تھانہ ناصر آباد میں شہید منظور کریم، تھانہ علی آباد میں شہید امیر حیات تھانہ گلمت میں شہید جنید کریم اور تھانہ سوست میں شہید عادل کریم کے نام پر ختم قرآن پاک کی گئی۔ ملک کی سلامتی اور امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس ہمارئے ہیروز ہیں اور پولیس شہداءکی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں