15

محرم الحرام ،سیکیورٹی انتظامات فائنل : کابینہ خصوصی کمیٹی ،سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک) کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے محرم الحرام نے سیکریٹری داخلہ آفس میں قائم کنٹرول روم اور سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے کابینہ کی خصوصی کمیٹی کو محرم الحرام میں سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ کی طرف سے محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ علاوہ ازیں کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے سیف سٹی کنٹرول روم کا بھی دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیف سٹی کنٹرول روم کے انچارج نے سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سیف سٹی کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف کا تعارف کرایا اور کیمروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مزید بہتر بنانے کی تجویز دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں