8

ٹویوٹا موٹرز کی اپریل تا جون میں ریکارڈفروخت ، منافع میں کمی

ٹوکیو (نیوزمارٹ ڈیسک)جاپانی کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر نے کہا ہے کہ اپریل سے جون کے عرصے کے دوران ریکارڈ فروخت ہوئی ہے،تاہم، خام مال کی زیادہ لاگت کی وجہ سے خالص منافع میں کمی آئی ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر کمپنی جس میں دائی ہاتسو اور ہینو بھی شامل ہیں نے کہا ہے کہ مذکورہ سہ ماہی میں گروپ کی فروخت تقریبا63 ارب ڈالر رہی۔یہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔ٹویوٹا نے ین کی کمزور قدر کی بنیاد پر اپنی پورے سال کی فروخت کی پیش گوئی کو بڑھا کر 2 کھرب 57 ارب ڈالر کر دیا تھا،کار ساز کمپنی نے رواں مالی سال کے لیے اپنے خالص منافع کے تخمینے کو بھی 17 ارب 60 کروڑ ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں