7

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خور و نوش کے علاوہ دیگر سامان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ چائے،دودھ،مصالحہ جات،ٹوتھ پیسٹ،شہد ،شیمپو اور دیگر اشیا مہنگی کردی گئیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔قیمتوں میں رد و بدل کے مطابق 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 1360 روپے سے 1450 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ مختلف برانڈز کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں