7

سیلابی صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ چیلنج ہے، مل کر نمٹیں گے، شہبازشریف

ڈیرہ غازی خان(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ چیلنج ہے، ان شا اللہ ہم مل کر اس سے نمٹیں گے، وفاقی حکومت سیلاب کے سبب اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں کو فی کس 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ دے رہی ہے، کچے اور پکے مکانوں میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گی، جس کا مکمل مکان گر گیا ہے اس کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا،میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں آپ کے پاس ایسے وقت میں حاضر ہوا ہوں ۔ افواج پاکستان کی تنخواہیں بھی اس میں سے جاتی ہیں، اس کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا۔شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ چیلنج ہے، ان شا اللہ مل کر ہم اس سے نمٹیں گے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوجاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں