13

جموںوکشمیر کے تنازعہ کا حل ،خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا انتہائی ظلم وجبر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموںوکشمیر کے تنازعہ کا حل ،خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ کشمیریوں، پاکستان اور عالمی برادری نے5اگست کے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ۔خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں