12

امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر گراوٹ کا شکار ،222روپے کا ہو گیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر گراوٹ کا شکار ہے اور اس کی قدر مسلسل کمی کی جانب گامزن ہے۔انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 1 روپے 15 پیسے سستا ہو کر 225 روپے کا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 222 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 226 روپے 15 پیسے کا ہو گیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کے بعد 41720 پر آ گیا۔بازار میں 15 کروڑ شیئرز کے سودے 4.51 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں