25

شعیب ملک کو ایشیا کپ کیلئے ڈراپ کرنا حیران کن ہے، عاقب جاوید

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے نیدرلینڈز کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان پر تنقید کی ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو شعیب ملک کو متبادل نہیں ملا انہیں ایشیا کپ اور دورہ نیدرلینڈز سے ڈراپ کرنا حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شعیب ملک اور شان مسعود کو نظر انداز کیا گیا ہے دونوں کھلاڑی مڈل آرڈر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے تھے۔عاقب جاوید نے کہا کہ افتخار احمد گزشتہ چند سالوں سے ٹیم سے ان اور آﺅٹ ہورہے ہیں جبکہ آصف علی اور خوشدل شاہ کی بیٹنگ ایک جیسی ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں