14

سجل علی تقسیم برصغیر پر بنی سیریز میں فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستانی اداکارہ سجل علی تقسیم برصغیر سے متعلق جلد ریلیز کی جانے والی سیریز میں قائداعظم کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی۔1947 میں تقسیم برصغیر کے موضوع پر بنائی جانے والی سیریز میں اداکارہ سجل علی، سمیہ ممتاز اور سندس فرحان فاطمہ جناح کی زندگی کے مختلف ادوار کی بنیاد پر ان کا کردار نبھائیں گی۔فاطمہ جناح اور تقسیم برصغیر کے حوالے سے بنائی جانے والی تاریخی سیریز کے مصنف اور ہدایتکار دانیال کے افضل ہیں۔جمائمہ گولڈ سمتھ کے اس پراجیکٹ کا انٹرنیشنل پریمیئر 10 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہو گا جب کہ 27 جنوری سے یہ برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں