32

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج سے لڑوانے کی کوشش کی جا رہی ہے،عمران خان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پلان بنایا ہے، پی ٹی آئی اور فوج کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے ، پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک کو مشکل سے نکالنے کے لیے صاف شفاف الیکشن ناگزیر ہے ، سب سے زیادہ کہتے تھے کہ عمران خان فوج کی کٹھ پتلی ہے، بھارت کہتا تھا عمران خان فوجی پتلا ہے، بھارت کو تکلیف تھی کہ فوج اورحکومت ایک پیج پر ہے،خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کی سرگرمی دیکھ رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، یہ بھی ہماری پارٹی کو ختم کرنے کے لیے ایک سازش ہے،سرٹیفکیٹ کے اوپر مجھے نا اہل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ۔ انہیں عدالت میں اپنی صفائی دینے کا موقع ملنا چاہیے۔عمران خان نے دعوی ٰکیا کہ ڈس انفارمیشن لیب پاکستان کے خلاف سازش کر رہی تھی اور اس سازش میں وہ لوگ بھی ملوث تھے جو امپورٹڈ حکومت میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں