16

جگلوٹ گورو سیلاب کی زد میں،کٹاﺅ جاری:سیکرٹری داخلہ،ڈپٹی کمشنر کا دورہ

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )گلگت جگلوٹ گورو دوسرے روز بھی سیلاب کی زد میں مسلسل زمینی کٹاؤ جاری اب تک ہزاروں کنال زمین،مویشی کھڑی فصلیں مکمل تباہ پہلے روز وزیر اعلیٰ گلگت صوبائی وزراءہوم سیکرٹری،کمشنر گلگت ڈویژن سمیت انتظامی شخصیات نے شرکت کی ساری رات لوگ اپنی مدد آپ کھروں سے خود کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوتے رہے۔دوسری جانب دوسرے روز بھی انتظامیہ کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی سیکرٹری ہوم اور کمشنر کے احکامات کو ڈی سی آفس کے ملازم نے رد کر دیئے اور متعلقہ زمہ دار ڈپٹی پر تعینات زمہ داروں کو بھی متاثرین بحالی کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کرتے رہے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پر ٹینٹ ویلج میں منتقل کریں اور ٹینٹ ویلج میں ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ زمین کی مزید کٹاؤ کو روکنے اورپانی کا رخ تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں