17

گل فار ایجوکیشن سہولیات کی فراہمی، حکومت اور ٹیک ویلی کے مابین اشتراک قائم

گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک ) گلگت بلتستان کے اسکولوں میں گوگل فار ایجوکیشن سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت اور ٹیک ویلی کے مابین اشتراک قائم۔حکومت ِ گلگت بلتستان اور پاکستان میں گوگل فار ایجوکیشن کے بااعتماد اشتراک کار، ٹیک ویلی نے گلگت بلتستان کے اسکولوں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ایک پائلٹ منصوبے کے آغاز کے لیے اشتراک قائم کرلیا ہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل اور سی ای او ، ٹیک ویلی ۔ٹیلی کمیونی کیشن رابطے کے مسائل کے باوجود خطے کے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ اب ہم گوگل کے منصوبے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ گلگت بلتستان پاکستان میں سب سے زیادہ شرحِ خواندگی کا حامل خطہ ہے ۔اور سیکرٹری تعلیم کو یقین دہانی کرائی کہ ٹیک ویلی گوگل کے پسندیدہ ترین عالمی شراکت داروں میں سے ایک ہے جس کے ساتھ کام کرنا ایک خوش گوار تجربہ ہےاور یہ کہ وہ پاکستان کے اپنے اگلے سفر کے دوران گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں