16

چیئرمین ڈی ڈی ایم اے کا دریائے گلگت کے کنارے کا دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا

گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر، چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے دریا گلگت کے کنارے کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے دریا گلگت کے کنارے کا دوہ کرنے کا مقصد زمین کا کٹاؤ اور افراد دریا کے اند ر سے لکڑی نکال رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے پولس،ایف سی،جی بی سکاو¿ٹس اور رینجر کے جوانوں کو ہدایات جاری کئے فوری طور پر دریا کے اندار موجود افراد کو دریا سے باہر نکالیں جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دریا کے اند ار سے افراد کو باہر نکالنے پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبادہ سے دریا کے اندار جانے پر آ پ لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ جس پر ایکسین بی اینڈ آر اور ڈی ڈی این ایچ اے نے کاموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دریا کے گورو کی جانب سینڈ بیگ ڈال کر حفاظتی بند تعمیر کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر گلگت نے مزید ایکسین بی اینڈ آر اور ڈی ڈی این ایچ اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر گیبن اور سینڈبیگ بنانے کو کام کا آغاز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں