20

محمد سعید وزیر کیلئے قائد اعظم پولیس میڈل کے اجراءکا نوٹیفیکیشن جاری

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)ناظم اعلیٰ گلگت بلتستان پولیس محمد سعید وزیر کو سال 2017 میں بطور ریجنل پولیس آفیسر مردان (صوبہ خیبر پختونخواہ) اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے مملکت خداداد پاکستان کی 75 ویں سالگرہ (ڈائمنڈ جوبلی) کے موقع پر منظوری کے بعدقائد اعظم پولیس میڈل (QPM) کے اجرائ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس بلتستان رینج ناظم کے جملہ آفیسران، جوانان اور سول اسٹاف ناظم علیٰ گلگت بلتستان پولیس محمد سعید وزیر کو پولیس سروس کے اعلیٰ ترین ایوارڈ QPM کی عطائیگی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید ترقی انعام و اکرام کے لئے دعاگو ہے۔ محمد سعید وزیر یقیناً اس طرح کے اعلیٰ ترین اعزازات کے مستحق ہیں کیونکہ آپ میں قائدانہ صلاحیتوں کے اعلی اوصاف نمایاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں