24

GBکو جلد میڈیکل کالج دونگا،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کیرئر فیسٹ 2022 کا دورہ،اس موقع پر صوبائی وزراءبھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا چار روزہ کیریئر فیسٹ22ءکی تیسری نشست سے خطاب۔کامیاب مستقبل کیلئے نوجوانوں کو محنت پر زور۔گلگت بلتستان میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام،4 ہزار نرسنگ کی تعیناتی سمیت صحت،تعلیم میں نئی اصلاحات لانے کے خواہاں۔جی بی مستقبل میں پاکستان کا مثالی صوبہ بنے گا، جس کو باقی صوبے کاپی کریں گے،جو کہ ایک بہترین ٹیم ورک سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔نوجوان معاشرے کیلئے مشعل راہ بنیں۔اس موقع پروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کرئیر فیسٹ 2022 کے کامیاب انعقاد پر منتظمیں کو داد دی اور اس میں شریک نامور شخصیات اور اداروں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت گلگت بلتستان میں ورچوئل یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔ اجلاس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ایجوکیشن کی وجہ سے دنیا میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے اعلیٰ تعلیم اور سکل ایجوکیشن میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ورچوئل یونیورسٹی لیب کے قیام اور اعلیٰ تعلیم کیلئے وائس چانسلر ورچوئل یونیورسٹی، وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، صوبائی سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی 10 دنوں میں اپنی سفارشات کو تیار کرکے پیش کرے گی۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم ثریا زمان، معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی قائد، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی، وائس چانسلر ورچوئل یونیورسٹی، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں