20

سوات میں طالبان موجودگی‘ وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے‘سراج الحق

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جرگے اور مذاکرات جاری ہیں مگر امن خراب ہوتا جا رہا ہے، ملک میں غیر اسلامی حکومت ہونے کی وجہ سے امریکی اثرورسوخ ہے، ملک میں اسلامی حکومت کے علاوہ دوسرا نظام نہیں چل سکتا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ جو ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ جماعت اسلامی والے غنڈا ٹیکس کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تو ان پر تشدد اور تیزاب پھینکا گیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر اسلامی حکومت ہونے کی وجہ سے امریکی اثرورسوخ ہے، ملک میں اسلامی حکومت کے علاوہ دوسرا نظام نہیں چل سکتا، ہمارے امیدوار میدان میں موجود ہیں اپنی مہم شروع کر دی ہے، ملاکنڈ ڈویژن میں بدامنی ختم کرنے کے لیے حکومت نے ذمہ دارانہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں