27

بند کمروں کے فیصلے تباہ کن:نیوٹرلرز سے کہتا ہوں‘ اب بھی وقت ہے‘ ا پنی پالیسی بدلو

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان لانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، ایک اسکیم بنائی گئی ہے کہ عمران خان کو بھی نااہل کردیا جائے اور اس کے بعد نوازشریف کیساتھ الیکشن کی اجازت دی جائے.اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا میں ایسے دور آتے ہیں جب انسانوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، آمریت یا بادشاہت میں بھی کوشش ہوتی ہے انسانی سوچ کو کنٹرول کیا جائے، آپ لوگ خود بتاتے تھے یہ لوگ کتنی چوریاں کیا کرتے تھے، 30 سال یہ ملک کو لوٹتے آرہے ہیں آپ نے ہی ان کے کیسز دکھائے ہیں، یہ ملک کو لوٹتے رہے پھر بھی انہیں کیوں مسلط ہونے دیا۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان لانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، ایک اسکیم بنائی گئی ہے کہ عمران خان کو بھی نااہل کردیا جائے اور اس کے بعد نوازشریف کیساتھ الیکشن کی اجازت دی جائے، میرا موازنہ نوازشریف کیساتھ کیا جارہا ہے جو کبھی نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں