18

جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اہم اجلاس آج

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔ مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے لئے جماعتی موقف کے تعین پر غور وخوض ہوگا ، اجلاس میں وقف املاک بل کے دینی حلقوں پر مرتب ہونے والے اثرات اور اس حوالے سے دینی حلقوں کے تحفظات زیر غور آئیں گے جبکہ ملک کی تازہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا اجلاس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے اراکین مجلس شوری اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں