22

48 گھنٹے پہلے پی ایس ایل کا ہونا مشکل لگ رہا تھا: وسیم خان

لاہور (بیوررپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کا ہونا مشکل لگ رہا تھا۔وسیم خان نے بتایا کہ پی ایس ایل کیلئے جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک سے لوگ آ رہے ہیں، ان کو یکجا کرنا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے کھلاڑی پی ایس ایل کیلئے آ رہے ہیں، چارٹر فلائٹ یا فرنچائز کے اضافی خرچے کرکٹ بورڈ کرے گا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے لیے ابھی سے کام کر رہے ہیں۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 سے پہلے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسی نیٹڈ ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کو پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری مل گئی ہے، بورڈ فرنچائزز کے ساتھ مل کر انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں