64

قراقرم انٹرنیشنل یونیور سٹی کے وائس چانسلرکا ششپر گلیشیئر کا دورہ

فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے ہمراہ قراقرم انٹرنیشنل یونیور سٹی کے وائس چانسلرکا ششپر گلیشیئر کا دورہ ، ششپرگلیشئیر کی موجودہ صورت حال ومستقل حل کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ۔
ہنزہ(بیورچیف) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد قاضی کے ہمراہ قراقرم انٹرنیشنل یونیور سٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے ششپر گلیشیئر کا دورہ کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دورے میں فورس کمانڈر جی بی کے ہمراہ قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،سینئر انتظامی آفیسران،ڈپٹی کمشنز ہنزہ ،جی بی ڈی ایم اے ،گلاف ٹو پراجیکٹ ،آکاءکے زمہ دار افراد سمیت مقامی کمیونٹی کے افراد موجود تھے ۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دورے میں ڈی سی ہنزہ نے ششپر گلیشیئر ،وہاں کے عوام کی آباد کاری سمیت دیگر امور کے حوالے سے فورس کماندر ایف سی این اے کو تفصیلی بریفنگ دی ۔اس کے علاوہ ششپر گلیشئیر کی2019سے لے کر موجودہ صورت حال سمیت مستقل حل کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فورس کمانڈر نے قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران یونیورسٹی زمہ داران کو ششپر گلیشیئر کے حوالے سے مستحکم پلان بنانے کی ہدایت کی ۔اس کے بعد ہونے والی سٹیک ہولڈرز میٹنگ میں متفقہ طور پر قدرتی آفات سے رونما ہونے والے صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق بھی کیاگیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے ایف سی این اے کو یقین دہانی کرائی کہ قراقرم یونیورسٹی فیکلٹی و محققین اور طلبا فعال کردار ادا کرینگے ۔اور آئندہ کے لیے تمام فیزیبلٹی رپورٹس اور سائٹ وزٹ پر یونیورسٹی کی ٹیم ساتھ ہوگی اور کہاکہ بحیثیت تعلیمی ادارہ ہر ممکن کردار ادا کرینگے ۔میٹنگ کے بعد قراقرم یونیورسٹی کی ٹیم گلاف ٹو کے جی بی کوارڈنیٹر کے ہمراہ پھسوکا دورہ کیا۔اور مختلف حفاظتی اقدامات کا جائز ہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں