13

پاک افغان بارڈر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کاجوان شہید

پاک افغان بارڈر پرسرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کاجوان شہید
راولپنڈی (نیوزمارٹ)شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج سپاہی شہید ہو گیا۔ ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ)آئی ایس پی آر(کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ دہشتگردوں نے بارڈر پر فوجی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ سپاہی عمر دراز فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق جھنگ سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا۔پاکستان متعدد بار پاک افغان موثر مینجمنٹ کا معاملہ افغانستان سے اٹھاچکا ہے اور افغانستان سے کہاہے کہ وہ پاک افغان سرحد پر اپنی طرف سے کنٹرول کرے اور سرحد پر موثر انتظام یقینی بنائے ۔پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں