54

کراچی،موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت ، نوجوان قتل

کراچی(نمائندہ خصوصی) اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہر قائد میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر دو بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں پیش آیا، علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا کاشان نجی کمپنی میں بطور گرافک ڈیزائنر ملازمت کرتا تھا۔ گذشتہ شب علاقے میں بجلی نہیں تھی اور کاشان گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، کاشان نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کاشان کی موت واقع ہوگئی۔ اہل محلہ کے مطابق مقتول کاشان دو بہنوں کے اکلوتا بھائی تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں