61

گلگت بلتستان میں کورونا ایس او پیز اشد ضرورت،حکومت عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے،سعدیہ دانش

گلگت(بیور چیف)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی رُکن اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ حکومت کو گلگت بلتستان میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کے لئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے کورونا کے معاملے پر حکومت عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے حکومت ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے بلخصوص سیاحوں کے لئے داخلی راستوں میں کورونا رپورٹ کو لازمی قرار دے تاکہ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کے زریعے کرونا کی منتقلی نہ ہو سکے اور باضابط ایس او پیز کا خیال رکھ سکیں۔ پیپلز پارٹی کی رُکن اسمبلی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں کورونا ویکسینیشن کی سُستی روی اور خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کے حوالے سے شکایات مل رہی ہے جو کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے حکومت گلگت بلتستان دور دراز علاقوں میں بھی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے فی الفور اقدامات اٹھائے ۔حکومت کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے لوگوں کو شعور آگاہی فراہم کرے تاکہ لوگ اس مہم میں حصہ لے سکیں۔ گلگت بلتستان کے دور دراز اضلاع کے ضلعی ہیڈ کواٹرز میں ویکسینیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ دور دراز علاقوں کے لوگ اس ویکسین سے محروم ہیں حکومت تمام اضلاع میں جگہ جگہ کورونا ویکسینیشن سنٹرز کا قیام عمل میں لائے تاکہ لوگوں کو ویکسینیشن کرانے میں مشکلات درپیش نہ ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں