69

بحرین، پاکستان،بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی

بحرین نے پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
بحرین (ویب ڈیسک)کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے بحرین نے پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیگر ملکوں میں بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال بھی شامل ہیں، پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر دس روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں