70

ایس سی او گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے،مواصلاتی رابطے ناقابلِ فراموش خدمات قابل تحسین ہے،سید امجد زیدی

سکردو (بیوررپورٹ ) اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی نے کہا ہے ایس سی او کی گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں مواصلاتی رابطے قائم کرنے میں ناقابلِ فراموش خدمات ہیں جو قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس سی او کی جانب سے کھرمنگ باغیچہ میں موبائل ٹاور کے تنصیب کے موقع پر عوام سے خطاب میں کیا انہوں نےکہا اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن واحد ادارہ ہے جس نے ان دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک عوام کو جدید مواصلاتی نظام سے منسلک کیا اور موبائل فون اور انٹرنیٹ جیسے اہم سہولیات فراہم کی انہوں نےکہا ایس سی او کی جانب سے گلگت بلتستان میں انتہائی پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں موبائل سروس کی فراہمی ڈائریکٹر جنرل ایس سی او اور انکی ٹیم کا عوام سے محبت اور علاقے کے ترقی میں گہری دلچسپی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا ڈی جی ایس سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس سی کھرمنگ کے تمام دور دراز علاقوں تک موبائل ٹاورز نصب کریں تاکہ ان علاقوں کے عوام کا شہری علاقوں اور دنیا سے جدید مواصلاتی نظام کے زریعے فوری رابطہ ممکن ہو انہوں نے کھرمنگ میں نئے موبائل ٹاورز کے تنصیب پر ڈی جہ ایس سی او اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر رکن گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر رجائی نے ایس سی او کی جانب سے کھرمنگ سمیت مختلف علاقوں میں جدید مواصلاتی نظام کی سہولیات کی فراہمی کے لئے موبائل ٹاورز کی تنصیب اور کاوشوں کو سراہا انہوں کھرمنگ کے دیگر علاقوں میں جو مواصلاتی نظام سے محروم ہیں ان علاقوں تک بھی موبائل ٹاورز کے تنصیب کا مطالبہ کیا اس موقع پر ایس سی او کے مقامی افسران نے کہا ڈائریکٹر جنرل ایس سی او ،سیکٹر کمانڈر، کمانڈنگ آفیسر سمیت پوری ٹیم بلتستان کے تمام علاقوں کو جدید مواصلاتی نظام سے منسلک کرنے اور انٹرنیٹ جیسی اہم سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے تاکہ ایک طرف اس نظام سے عوام کو فائدہ حاصل ہو تو دوسری جانب سیاحت کے شعبے کو بھی اس سے براہ راست فائدہ ملے انہوں نےکہا ایس سی او بلا تفریق بلتستان کے دور دراز دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں تک جدید مواصلاتی نظام کی فراہمی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں