11

اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے احساس کفالت پروگرام کے فیز 2 کی منظوری ، مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائیگی، پروگرام پر48 ارب خرچ ہوں گے

دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائیگی، احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری سے جون 2021ءتک کیلئے مستحقین کو 12 ہزار دیئے جائیں گے، حالیہ سروے کے دوران 40 لاکھ مستحقین کی نشاندہی کی گئی تھی، نئے مستحقین کی شمولیت سے احساس کفالت پروگرام پر 48 ارب خرچ ہوں گے
اسلام آ باد ( ویب نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے حساس کفالت پروگرام کے فیز 2 کی منظوری دے دی،دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائے گی، احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری سے جون 2021ءتک کیلئے مستحقین کو 12 ہزار دیئے جائیں گے، حالیہ سروے کے دوران 40 لاکھ مستحقین کی نشاندہی کی گئی تھی، نئے مستحقین کی شمولیت سے احساس کفالت پروگرام پر 48 ارب خرچ ہوں گے۔بدھ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین اور اعلی حکام نے شرکت کی ،ای سی سی نے احساس کفالت پروگرام کے فیز 2 کی منظوری دے دی، اجلاس کو آ گاہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائے گی، احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری سے جون 2021ءتک کیلئے مستحقین کو 12 ہزار دیئے جائیں گے، حالیہ سروے کے دوران 40 لاکھ مستحقین کی نشاندہی کی گئی تھی، نئے مستحقین کی شمولیت سے احساس کفالت پروگرام پر 48 ارب خرچ ہوں گے، اجلاس میں واپڈا کو خالص ہائیڈل منافع کی ادائیگی کے معاملے پر کمیٹی قائم کر کے تجاویز تیار کرنے کی ہدائیت کی گئی ، اجلاس میں پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021ء کے اطلاق کیلئے نوٹیفیکیشنز جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔(وخ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں