49

وزیراعلیٰ سندھ امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لینے شکارپور پہنچ گئے

شکارپور(خبر نگار)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکار پور میں آپریشن کے دوران شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ایس ایس پی آفس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔شکار پور کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے ایس ایس پی آفس میں شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے، بعد ازاں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے شہدا کے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی مدد سے پہلے بھی امن قائم کیا ،اب بھی کریں گے ،اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو انجام تک پہنچائیں گے اور کچے کے تمام علاقے خالی کرائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ کی سندھ آمد کی اطلاع کا انہیں علم نہیں ہے، ،شیخ رشیدسندھ آئیں یاشکارپور آئیں وہ وفاقی وزیرداخلہ ہیں آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں