17

اوکاڑہ میں اتنی بڑی بلڈنگ بنائی گئی جس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ریلوے بلڈنگ پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ لگا ہے بالکل بے کار پڑا ہوا ہے ،اوکاڑہ میں ٹرینوں کا نظام وہ نہیں ہے کہ لیکن اتنا پیسہ کیوں ضائع کیا گیا اس پر انکوائری کرواوں گا،پی ڈی ایم مر چکی ہے اس کا کوئی مستقبل نہیں،وفاقی وزیر ریلولے اعظم سواتی

اوکاڑہ(نیوز رپورٹر) وزیر ریلولے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بہت دکھ ہوا کہ اوکاڑہ میں اتنی بڑی بلڈنگ بنائی گئی جس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ریلوے بلڈنگ پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ لگا ہے بالکل بے کار پڑا ہوا ہے ،اوکاڑہ میں ٹرینوں کا نظام وہ نہیں ہے کہ لیکن اتنا پیسہ کیوں ضائع کیا گیا اس پر انکوائری کرواوں گا،پی ڈی ایم مر چکی ہے اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ ریلولے اسٹیشن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر ریلولے اعظم سواتی نے صحافیوں کے پی ٹی آئی میں گروپنگ کے سوال پر کوئی بھی جواب نہ دیا ۔انہوں نے مزیدکہا کہ اب کوئی بھی بھی ایسا شخص س ریلوے میں نہیں رہے گا جو کام نہیں کرتا اور مال بناتا ہواو ر ریلوے کو پرائیویٹ کر دیا جائے گا ملازموں کو نہیں نکالا جائے گا اورریلوے میں الیٹ فورس بنائی جا رہی ہے اور گینگ مین سولر بھی ابھی پٹرول کریں گے گینگ بینوں کو سولر کا درجہ دیا جا رہا ہے عمران خان کے ہوتے ریلوے کو خطیر بجٹ ملتا رہے گا ریلوے کو آئندہ صبح ایک سال کے دوران ان کے پا¶ں پر کھڑا کر دوں گا ریلوے میں کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں