70

گلگت بلتستان میں سیاحتی شعبہ مکمل ایس او پیز کے تحت کھولنے کی منظوری

گلگت بلتستان میں سیاحتی شعبہ مکمل ایس او پیز کے تحت کھولنے کی منظوری
سیاحتی شعبے کی بندش سے ویران سیاحتی مقامات آباد ہونا شروع سیاحتی مقامات بلائینڈ لیک سرینا فورٹ نیالی ابشار گرم چشمہ بیسل چھوترون سمیت دیگر جگہوں پر سیاح آمڈ آئے
ہوٹلز گیسٹ ہاوس بھر گئے ، ایس اوپیز کے تحت سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے کھولنا قابل ستائش ہے ، حکومت گلگت بلتستان کا اقدام قابل تحسین ہے،سیاح، ہوٹلز مالکان
شگر(نمائند خصوصی) گلگت بلتستان میں سیاحتی شعبہ مکمل ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجات دے دی سیاحتی شعبے کی بندش سے ویران سیاحتی مقامات آباد ہونا شروع ہوگیا شگر کے مشہور سیاحتی مقامات بلائینڈ لیک سرینا فورٹ نیالی ابشار گرم چشمہ بیسل چھوترون سمیت دیگر جہگوں پر سیاح آمڈ ائے تمام ہوٹلز گیسٹ ہاوس بھر گئے ہوٹل مالکان خوش سیاحتی شعبے کی بحالی خوش ائند قرار دیا تفصیلات کے مطابق کرونا کی تیسری لہر کی وجہ سے بند سیاحتی مقامات مکمل ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت مل گئی سیاحتی مقامات کھولتے ہی سیاح آمڈ ائی مشہور سیاحتی مقامات اندھا جھیل سرینا فورٹ حشوپی فروٹ نرسری گرم چشمہ چھوترون گرم چشمہ بیسل سمیت دیگر سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھر گئے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوس بھی فل ہوگئے سیاحوں کو بیٹھنے کا جگہ کم پڑ گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں اور ہوٹلز مالکان کا کہنا تھا کہ کرونا کی خطرناک بیناری کی وجہ سے سیاحتی شعبہ متاثر ہوا اب ایس اوپیز کے تحت سیاحتی مقامات سیاحوں کے لئے کھولنا قابل ستائش ہے حکومت گلگت بلتستان کی اس اقدام قابل تحسین ہے سیاحتی مقامات کھولنے سے سیاح اور مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا سیاحوں کا مزید کہنا تھا ہم ایس او پیز پر مکمل عملد رامد کر رہے ہے کرونا سے بچنے کے لئے ہم سب کو ملکر جنگ لڑنا ہوگا ماسک کا استعمال سماجی فاصلہ ہم سب پر فرض ہے شگر کے عوام نے سیاحتی مقامات کھولنے کی اجازت سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کے لئے نیک شگون قرار دیا اور کہا حکومت سے سیاحتی مقامات کھولنے کی اجازت دیکر ہزاروں افراد کی روزگار بحال کیا انشااللہ رواں سال سیاحت کے لئے بہترین سال ثابت ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں