92

چین کا 5سالوں میں18سے زائد فٹ بال شہر تعمیر کرنے کامنصوبہ

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے 2021سے 2025کے دوران16سے 18نئے فٹ بال شہر تعمیر کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔ملک کی ریاستی جنرل انتظامیہ برائے کھیل کی جانب سے جمعہ کے روز شائع ہونے والی دستاویز کے مطابق2025 تک فٹ بال شہر کم از کم2پیشہ ور کلبز، ایک قومی سطح کے نوجوان تربیتی مرکز اور مقامی تربیتی مراکز کی ایک کھیپ پر مشتمل ہونا چاہئے،شہر کے آدھے طلبا کھیلوں میں مشغول ہو نے چا ہئیں جبکہ ہر10ہزارافراد کیلئے کم از کم ایک فٹ بال میدان ہونا چاہئے۔چین کی ریاستی جنرل انتظامیہ برائے کھیل اور چینی فٹ بال ایسوسی ایشن فٹ بال کی ترقی میں مدد کیلئے ہرسال فی شہر50لاکھ سے ایک کروڑ یوآن (تقریبا7لاکھ80ہزار سے 15لاکھ60ہزار امریکی ڈالرز) فراہم کریں گے، ہرشہر کی حکومت اگر اس پروگرام میں شامل ہونا چاہتی ہے تو وہ ہرسال کم ازکم 3کروڑ یوآن(47لاکھ امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کریں گی۔دستاویزمیں مزیدکہاگیاہے کہ فٹ بال شہروں کو مقامی فٹ بال ایسوسی ایشنز کو مضبوط کرنے، پیشہ ور کلبز کے ملکیتی ڈھانچے کی اصلاح کرنے،مقابلے کے نظام میں بہتری،نچلی سطح سے فٹ بال کو ترقی دینے، اعلی سطح کے فٹ بال ماہرین کا تعارف کروانے، فٹ بال سہولتوں کی تعمیراور فٹ بال کی روایت کو فروغ دینے کاکام تفویض کیاجائے گا۔دستاویز میں مزید کہاگیاہے کہ فٹ بال شہروں کی ترقی کے ساتھ 2035تک کھیلوں والی مضبوط قوم بننے کے چینی مقصد میں فٹ بال کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں