91

روس کی مسلح افواج کو محدود مگر موثر ہونا چاہئے، پوتن

ماسکو(نیوزمارٹ ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کو اس کے وسیع علاقے کے تناظر میں محدود لیکن موثر ہونا چاہئے۔پوتن نے سوچی میں روس کے اعلی دفاعی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے فوجی ٹرانسپورٹ ہوابازی کو بہتر بنانا اور فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ کرنا لازمی ہے۔پوتن نے فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات پر زور دیا تاکہ فوج کو ان کی مناسب مقدار میں مسلح کیا جاسکے ۔انہوں نے انتہائی درستگی والے طویل فاصلے تک مار کرنے ہتھیاروں کی تیاری اور بڑے پیمانے پر پیداوار پر بھی زور دیا کیونکہ اس نے حالیہ فوجی تنازعات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔صدر کے مطابق روسی میزائلوں نے شام میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران اپنی مﺅثر کارکردگی اور انفرادیت کو ثابت کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں