108

عائزہ خان کا مداحوں کو اچھی صحت مند زندگی کیلئے مشورہ

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اچھی اور صحت مند زندگی کے لیے ایک اہم مشورہ دیا ہے۔اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی بغیر میک اپ کے ایک خوبصورت تصویرشیئر کی ہے، تصویر میں اداکارہ بالوں کو تولیے سے لپیٹے ہوئے نظر آرہی ہیں۔عائزہ خان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے 9 ملین فالوورز کو ایک بہت ضروری بات یاد دلاتے ہوئے اپنا خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔اداکارہ کے اس مفید مشورے کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور صرف 15 گھنٹوں میں ان کی تصویر پر دو لاکھ 33 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔عائزہ خان کے مداح ان کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کرنے سے بھی خود کو روک نہیں سکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں