97

منشا پاشا پاکستان کی سارہ علی خان قرار

کراچی (شوبزنیوز) معروف اداکارہ منشا پاشا کو ان مداحوں نے پاکستان کی سارہ علی خان قرار دیدیا۔منشا پاشا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہیں یہ پیغام موصول ہوا کہ آپ پاکستان کی سارہ علی خان ہیں۔جواب میں منشا نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا ہاں مگر میں نے اپنے لیے ایسی بات کافی بار سنی ہے۔واضح رہے سارہ علی خان بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، وہ سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں