44

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 23 سال مکمل، آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے

کوئٹہ:(نمائند خصوصی) پاکستان کو ایٹمی قوت طاقت بنے 23 سال ہوگئے۔ آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا۔28 مئی 1998 کو پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے۔ ہمسائیہ ملک بھارت نے 11 مئی 1998 کو 3 ایٹمی دھماکے کر کے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے راس کوہ میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ایٹمی طاقت بننے کے بعد ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔
اس دن پاکستان کے ایٹمی تجربے ایٹمی طاقت کے حامل طاقتور ممالک کی فہرست میں شامل ہونے پر پوری امت مسلمہ کیلئے اعزاز سے کم نہیں بلکہ پاکستانی قوم کیلئے قابل فکر ہے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 28 مئی کا دن اہل وطن کے لئے عید جیسا ہے اور سب کو اپنی فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔دفاعی ماہرین کی نگاہ میں پہلی اسلامی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان آج دنیا میں دفاعی میدان میں ترقی کی راہیں تیزی سے عبور کر رہا ہے جو اس کی سلامتی اور خوشحالی کا نشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں