66

وزیرِاعظم عمران خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات،جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔ (بیورچیف):وزیرِاعظم عمران خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، اراکینِ قومی اسمبلی محمد خان جمالی اور منورہ بی بی بلوچ موجود تھیں۔ ملاقات میں حکومت کی بلوچستان پر خصوصی توجہ کی پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں