64

دیامراستورڈویژن میںLG&RD کے ڈائریکٹریٹ کے قیام کی منظوری-وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید

گلگت(نمائند خصوصی) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے دیامر استور ڈویژن میں LG&RD کے ڈائریکٹریٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔
محکمہ LG&RD کی جانب سے استور دیامر ڈویژن میں ڈائریکٹریٹ کے قیام کے حوالے سے سمری وزیراعلی کو ارسال کی گئی تھی۔ جس کو وزیراعلی نے منظور کرتے اس پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے قیام سے دیامر و استور ڈویژن میں LG&RD کے محکمہ کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں آسانی ہوگی اور اس کے کاموں پر عمل درآمد میں تیزی آئیگی جس سے دیامر و استور ڈویژن کے عوام مستفید ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں