12

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف، کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء کر دیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد۔(نمائند خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراءشروع کر دیا ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراءشروع کر دیا ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے کئی ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں، کراچی کے علاوہ پورے ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہے اگلے دو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں