82

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1843 کیس، 80 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ ،ایکٹو کیسز کی تعدادکم ہو کر55 ہزارتک پہنچ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔(بیوررپورٹ):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 80 اموات ہوئیں جن میں سے 24 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 843 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 69 فیصد,لاہور میں 32 فیصد,پشاور میں 35 فیصد اور بہاولپور میں 36 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 36 فیصد،صوابی میں 34 فیصد،گوجرانوالہ میں 35 فیصد اور ملتان میں 48 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 47 ہزار 183 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 284, پنجاب میں 21 ہزار 889, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 669, اسلام آباد میں 4 ہزار 23, بلوچستان میں 1 ہزار 414,گلگت بلتستان میں 307, آزاد کشمیر میں 567 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 48 ہزار 685 ہو چکی ہے۔ بلوچستان, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹر پر 446 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہزار 52 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287, بلوچستان میں 25 ہزار 295, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600، اسلام آباد میں 81 ہزار 357, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 33 ہزار 124، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557 اور سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 930 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 51 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 10 ہزار 84 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 95 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 763 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 282 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 548 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 397 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 88 مریض زیر علاج ہیں۔\932

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں