59

ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب

میرعلی/شمالی وزیرستان(نیوزمارٹ ذرائع):وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی کے پی(ساوئتھ) کے 29 ویں ریکروٹس کورس کی سالانہ پاسنگ آو ¿ٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاسنگ آوٹ کی تقریب سکاوٹس ٹرینگ اکیڈمی میر علی ،شمالی وزیرستان میں منعقد ہوئ، تقریب میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب کے شرکائ سے خطاب کیا، انہوں نے اعلی کارکردگی دکھانے پر ریکروٹس میں انعامات بھی، تقسیم کیے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں پاس ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی، افواج پاکستان کا حصہ بنے پر ریکروٹس کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ملک میں قیام امن میں فرنٹریر کور (ساوتھ) کا کردار انتہائی اہم ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک افواج نے لازوال قربانیاں دی ہیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ جنگ کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں