16

وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت،حکومتی پالیسی،قوم کے تعاون،اور ویکسینیشن سے کورونا کی تیسری لہر پر قابو پایا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اسلام آباد (نمائندخصوصی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان مقدر کاسکندر اور خوش قسمت انسان ہے جسے نااہل، نالائق،نکمی،نکٹھو اور بے کار اپوزیشن ملی ہے،شہباز شریف کی طرف سے ای سی ایل میں نام ڈالے جانے کو چیلنج کرنےکی تاریخ گزر چکی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت،حکومتی پالیسی،قوم کے تعاون اور ویکسینیشن سے کورونا کی تیسری لہر پر قابو پایا ہے تاہم احتیاط کی ابھی بھی ضرورت ہے۔اتوار کواسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماراساتھ دیا،چین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کوویکسین فراہم کی،پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے،اسلام ا?باد میں کورونا کیسز زیادہ تھے،اموات کی شرح بہت زیادہ تھی تاہم اس میں کمی آئی ہے اس پر طبی عملہ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو طبی عملہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنے پیشہ وارانہ خدمات ادا کرتے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے وہ شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک تاریخ دقم کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین کا عمل دوسرے ممالک سے بہتر ہے،پہلے لوگوں میں اس جانب رجحان نہیں تھا اس بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا تھا،اس لئے لوگ اس کے خلاف تھے تاہم اب رجحان پیدا ہوا ہے،پڑوسی ملک بھارت میں ویکسین کی عدم دستیابی کے کئی شہروں میں بورڈ لگے نظر آتے ہیں لیکن پاکستان میں کہیں ایسی صورتحال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سائنو فارم بہت زبردست ویکسین ہے،فائزر کے حوالے سے خدشات کے حوالے سے وزیر اعظم خود متعلقہ ممالک سے بات کررہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان کو نااہل،نالائق،نکمی اور بے کار اپوزیشن ملی ہے وہ دسمبر کی تاریخ دے رہے تھے اب عمران خان آئندہ مالی سال کابجٹ پیش کرنے جارہی ہے اور عمران خان سے پوری امید ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معقول اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہوئے اس لئےشہبازشریف کو ہم نے باہر نہیں جانے دیا،ان کانامای سی ایل میں ڈالا اور اب اس کے خلاف رجوع کا وقت گزر گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیش جماعتوں میں جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے،عمران خان خوش قسمت اور مقدر کا سکندر ہے،اس کے ستارے بلند ہیں،حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،جہانگیر ترین کے سارے ووٹ بھی بجٹ میں حکومت کو پڑیں گے۔اسلام اباد پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،ایگل سکواڈ بنایا جارہا ہے،پولیس کے لئے 150 موٹر سائیکل اور 16 گاڑیاں لے رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا کہ کرونا کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کورونا ?وبا کے دوران اختیار کئے گئے پاکستان کے حفاظتی اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں